وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلےگا، فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے، کھیل میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے،ہم بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑےہیں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا،ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں180دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کریگا یا نہیں؟حتمی اعلان کردیا گیا
دہشت گرد پاکستان کی ترقی کی راہ میں کانٹا بن رہےہیں،پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا،مشرقی ہمسائے اور خوارج کی تمام سازشیں ناکام بنادیں گے۔
ایران کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا،پاکستان نے ایران کےلیے بھائیوں جیسا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے میری اچھی ملاقات ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جس روز حلف اٹھایا اس دن ان کو فون کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہاکہ آپ کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو،ہم تعاون کریں گے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کو اپنا حصہ دیا،خیبرپختونخوا کو800ارب روپے جاری ہونے کے باوجود سیف سٹی نہیں بن سکا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں رقم جاری نہیں ہورہی،فوری وزارت خزانہ کو احکامات جاری کیے۔
وزیراعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20ورلڈ کپ سے متعلق پاکستان نے اہم فیصلہ کیاہے،پاکستان ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلےگا،کھیل میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے،ہم بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑےہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
