سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے بتایا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے امریکا میں ٹیکسی چلا کر گزارا کر رہا ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قاسم سوری نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کو ترجیح دی اور اب بھی عمران خان کے نظریے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب ، حکومت بتائے بیرون ملک کیسے گئے ؟ سپریم کورٹ
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اوبر جیسا کام کرنا پڑے گا۔ میں نے چوری کی راہ اختیار کرنے کی بجائے ایمانداری کو منتخب کیا۔
انہوں نے اپنے سیاسی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں انصاف اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
