ترکیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشتی یونانی کوسٹ گارڈز کے ایک جہاز سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں کم از کم 39 افراد سوار تھے جو بہترمستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
حادثے کے فوری بعد یونان کے کوسٹ گارڈز نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، یونانی حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران اب تک 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 25 تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
فلپائن میں کشتی ڈوب گئی ، 15 افراد ہلاک ، 28 لاپتہ
بچ جانے والوں میں ایک مراکشی شہری شامل ہے جبکہ دیگر کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔
یونانی حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں سمندرمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک بار پھر بحیرہ روم میں تارکین وطن کے لئے محفوظ راستوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان سمندری راستہ غیر قانونی ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے خطرناک راستوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس طرح کے حادثات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔
