سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے خوشخبری ، بلوچستان حکومت نے ہزاروں آسامیاں مشتہر کر دیں۔
صوبائی حکومت نے نوجوانوں کیلئے گریڈ 1 سے 15 تک کی 25 ہزار سے زائد آسامیاں مشتہر کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام میرٹ پر بھرتیوں اور گڈ گورننس کے قیام کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
پنجاب میں 9 لاکھ 94 ہزار نوکریاں، مریم نواز نے پیشرفت سے آگاہ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے، جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، وہاں جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
