پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پیشکش کا مقصد مسافروں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہے۔
سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی
خصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا کر مسافر 10 فروری تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق رعایت یکم سے 10 مارچ اور یکم سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔
