پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا ہے۔
مختلف فرنچائزز نے اپنے اہم کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جبکہ کئی بڑے نام اسکواڈز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل 11 کی ریٹینشن میں پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، کراچی کنگز نے حسن علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ اور صائم ایوب سمیت کئی نمایاں کھلاڑی ریلیز کر دیے گئے ہیں۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں حسن علی کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ کو ریٹین کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں کپتان شاہین آفریدی کو برقرار رکھا جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا اور سلور میں محمد نعیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ سلمان مرزا، زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی، آصف علی، محمد اخلاق اور محمد عازب کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم میں شاداب خان، گولڈ میں سلمان ارشاد اور سلور میں آندریس گوس کو برقرار رکھا۔ نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم، اعظم خان، حیدر علی، رومان رئیس، محمد فائق اور حنین شاہ کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ نے پلاٹینم میں ابرار احمد کو برقرار رکھا۔ ڈائمنڈ میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں شامل حسین کو ریٹین کیا گیا۔ محمد عامر، فہیم اشرف، سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور محمد ذیشان کو ریلیز کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی نے بابر اعظم کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ میں سفیان مقیم، گولڈ میں عبدالصمد اور ایمرجنگ میں علی رضا کو ریٹین کیا گیا، جبکہ پلاٹینم کیٹیگری سے صائم ایوب کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ سے قبل ریٹینشن اور ریلیز کی اس سرگرمی نے ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔
