پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیا خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے لباس پر کیے گئے ماضی کے بیانات پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹی وی پروگرام کے دوران ڈراموں میں اداکاراؤں کے کرداروں اور ان کے ملبوسات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض کرداروں کے لیے لباس کا تھوڑا فٹ ہونا ضروری ہوتا ہے تاکہ کردار مؤثر انداز میں سامنے آ سکے۔
رابی پیرزادہ کے ساتھ کراچی کے ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار
اس موقع پر نادیا خان نے مسکراتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ بہروز سبزواری کو تنگ کپڑے پسند نہیں ہوتے، اسی لیے میں خود اس معاملے میں خاص احتیاط برتتی ہوں۔
واضح رہے کہ نادیا خان کا یہ جملہ دراصل بہروز سبزواری کے اُن بیانات کی طرف اشارہ تھا جو انہوں نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران دیے تھے، جہاں انہوں نے خواتین کے تنگ یا جدید لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کا اس طرح کا لباس پہننا اچھا نہیں لگتا، اور انہوں نے موٹر سائیکل سوار خواتین کے لباس پر بھی تنقید کی تھی۔
عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
مزید برآں، بہروز سبزواری نے خواتین کے ڈریسنگ سینس کو ان کی خاندانی تربیت سے جوڑتے ہوئے کہا تھا کہ لباس انسان کی پرورش اور اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ ان بیانات پر اس وقت بھی سوشل میڈیا پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔
