محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب نے تین سالہ میعاد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی۔
حکام نے بتایا کہ جنوری 2026 میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 2,500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کی دوبارہ درخواست دی اور 4,500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔
ہوشیار ، خبردار،ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر بڑا فراڈ بے نقاب
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ کہ ای ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت فزیکل کارڈ کے برابر ہے، جس سے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سالہ لائسنس کی کل فیس 1,980 روپے جبکہ تین سالہ لائسنس کی کل فیس 4,680 روپے ہے، شہری آسانی سے ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
