لاہور: بسنت فیسٹیول کے موقع پر لاہور میں صفائی کے خصوصی انتظامات کی وجہ سے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
لاہور میں بسنت فیسٹیول کے پیشِ نظر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے خصوصی صفائی پلان جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران اور صفائی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہر بھر میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور کے 28 اہم مقامات پر صفائی سے متعلق آگاہی کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے تعینات رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ورکرز کی حاضری اور آپریشنل گاڑیوں کی کارکردگی کو سینٹرل کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ تاکہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
