فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے ،مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرکے عدالت پیش کرنیکا حکم
عدالت نے فواد چودہدری پر فرد جرم عائد کر دی ، سابق وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔
فواد چودھری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کر لئے گئے، بعد ازاں کیس کی سماعت کل 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
