لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا گزشتہ روز یکم فروری کو خون کا شمار خطرناک حد تک کم ہو گیا تھا۔ جس پر ڈاکٹروں کے مشورے سے فوری طور پر خون کی منتقلی کی گئی۔
طبی ذرائع کے مطابق خون کی منتقلی کے بعد الطاف حسین کی حالت میں بہتری آئی۔ تاہم اب وہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ جبکہ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے مزید تشخیص کے لیے مختلف طبی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ جن میں ای سی جی اور دل کی مسلسل نگرانی، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور خون کے جاری ٹیسٹ شامل ہیں۔ تاکہ خون کی منتقلی کے اثرات اور مجموعی صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔
ایم کیو ایم کے مطابق الطاف حسین کو حالیہ دنوں میں شدید جذباتی اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جیو پولیٹیکل تبدیلیاں اور برطانیہ میں جاری قانونی و مالی معاملات اس ذہنی تناؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔
Latest Update: MQM founder and leader Mr. @AltafHussain_90 was administered a blood transfusion on Sunday night on the advice of doctors.
Mr. Altaf Hussain was admitted to the hospital on Sunday evening after his health deteriorated.#GetWellSoonAltafBhai pic.twitter.com/WZf0fROmDt
— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) February 2, 2026
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکا نے ایران پر جنگ مسلط کی تو وہ علاقائی جنگ بن جائے گی، آیت اللہ خامنہ ای
لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کے اسپتال میں داخل ہونے اور جاری طبی عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت ان کی صحت سے متعلق صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
