موسم کی صورتحال میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد کے نجی اور سرکاری اسکولوں نے دوبارہ اپنے اوقات کار تبدیل کر دیئے، اب اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے۔
ریگولیٹرز نے دسمبر کے آغاز میں سرد موسم اور ابتدائی صبح کی سختی کے پیش نظر تبدیل شدہ اوقات کار نافذ کیے تھے، جو 31 جنوری 2026 تک جاری رہے۔
خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اے آئی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ
نئے شیڈول کے مطابق کم عمر طلبہ کی کلاسیں دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی بہتری اور دن کے طویل ہونے کی وجہ سے معمول کے اوقات کار پر واپسی ممکن ہوئی، جس سے طلبہ کی حاضری اور کلاس روم کی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔
سرکاری اسکولوں میں اوقات کار میں بڑی تبدیلیاں 15 اپریل سے نافذ ہوں گی، جبکہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر کے اسکولوں میں روزہ دار طلبہ کی سہولت کے لیے خصوصی شیڈول اپنایا جائے گا۔
