عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا دباؤ سے نکلنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔
تازہ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا 172 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4,721 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران سونے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید متاثر کیا ہے۔
دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بھی واضح گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک کم ہوئیں، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل 67 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی خدشات، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کے باعث قیمتی دھاتوں اور توانائی کی منڈیوں پر دباؤ برقرار ہے۔
