واشنگٹن: امریکا نے مقامی لیبر کی کمی کے باعث ستمبر کے اختتام تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ ٹو بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویزے ان امریکی کمپنیوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ جنہیں مقامی افرادی قوت کی قلت کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔
اس فیصلے کے تحت ایچ ٹو بی موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی مجموعی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سالانہ دستیاب ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اس اقدام سے تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ جہاں ورکرز کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔
امریکا میں موسمی کاروبار سے وابستہ کمپنیاں، خصوصاً ہوٹل انڈسٹری، طویل عرصے سے اضافی ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں نے بھی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی قلت کی شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن دینے کا دعویٰ
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 میں صدارت سنبھالنے کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا۔ تاہم کاروباری دباؤ کے پیش نظر حکومت کو بعض شعبوں کے لیے اضافی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
