وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس بیانیے پر سیاست کر رہی تھی، اس پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ وہاں کی حکومت بات چیت کے لئے تیار نہیں حالانکہ وفاقی حکومت بار بارمسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے نئی درخواست، تشویش میں اضافہ
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اب وفاقی حکومت نے اقدامات کے لیے فیصلہ کر لیا ہے اور گورنر راج آئین اور قانون کے تحت نافذ کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
