متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے لیے جدید روبوٹ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے۔
دبئی میونسپلٹی کے مطابق شہر میں دنیا کا پہلا ایسا رہائشی ویلا تعمیر کیا جائے گا جو مکمل طور پر روبوٹک نظام کے ذریعے بنایا جائے گا، اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے روبوٹس تعمیر کے مختلف مراحل، بشمول ڈھانچے کی تیاری اور دیگر بنیادی کام، خودکار انداز میں انجام دیں گے۔
دبئی میں دنیا کی پہلی سونے سے تیار کی جانے والی سڑک کی تعمیر کا آغاز
حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تعمیراتی شعبے میں جدید روبوٹ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا عملی مظہر ہوگا۔ منصوبے میں 25 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے شامل ہیں، جو اپنی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد تعمیراتی عمل کو زیادہ تیز، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے، جبکہ یہ بھی جانچا جائے گا کہ روبوٹس روزمرہ تعمیراتی سرگرمیوں میں کس حد تک کامیابی سے کام کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف
حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو مستقبل میں دبئی سمیت دیگر ممالک میں گھروں اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنایا جا سکتا ہے، جو تعمیراتی دنیا میں ایک نئی سمت متعین کرے گی۔
