واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جسے کمپنی نے “اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز” کا نام دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر خاص طور پر سائبر اٹیکس، اسپائی ویئر یا دیگر ڈیجیٹل خطرات کے زیادہّت حساس ہیں جیسے صحافی، عوامی شخصیات اور آن لائن انفلوئنسرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایلون مسک کی واٹس ایپ پر سخت تنقید، صارفین کی پرائیویسی کو خطرہ
نئی سیٹنگ فعال کرنے پر واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ میں سخت پرائیویسی کنٹرولز خودکار طور پر نافذ کردیتا ہے، اس کے تحت نامعلوم رابطوں سے بھیجی جانے والی میڈیا فائلز اور اٹیچمنٹس بلاک ہو جاتے ہیں، جس سے ممکنہ نقصان یا خطرناک مواد پہنتے ہوئے کم ہو جاتا ہے۔
واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل ہو جاتا ہے، جس سے کچھ فنکشنز محدود ہو جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر صارفین کو زیادہ محفوظ تجربہ فراہم ہوتا ہے۔ صارفین اسے واٹس ایپ Settings → Privacy → Advanced میں جا کر آسانی سے فعال کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار رول آؤٹ ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
دبئی میں دنیا کی پہلی سونے سے تیار کی جانے والی سڑک کی تعمیر کا آغاز
اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اپنے سیکیورٹی انفراسٹرکچر میں بھی بہتری کی ہے، جس میں ایپ کے اندر موجود کچھ اہم کوڈ کو رسٹ (Rust) پروگرامنگ لینگویج میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ مواد جیسے تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو بہتر طور پر محفوظ اور مستحکم طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔
