ایرانی مشن نے اقوام متحدہ میں اعلان کیا ہے کہ ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ایران کا موقف ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لئے پُرامن اقدامات کرے گا۔
تاہم ایرانی مشن نے واضح کیا کہ اگرایران پرکسی بھی قسم کا دباؤ ڈالا گیا توملک اپنی سلامتی اوردفاع کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے،ایران
مشن کے مطابق ایران کا ردعمل ایسا ہوگا جوعالمی سطح پرپہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اوردفاع کے معاملے میں کسی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیارنہیں۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس بات پرزوردیا کہ مذاکرات کے امکانات موجود ہیں لیکن وہ صرف باہمی احترام اور مساوی مفادات کی بنیاد پرممکن ہیں۔
ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی غیرضروری دباؤ سے گریزکرے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رہے۔
