قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا الگ الگ سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورۂ پاکستان کا شیڈول حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وہ 3 اور 4 فروری کو پاکستان میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قازق صدر کے دورے کے دوران پاکستان اورقازقستان کے درمیان ریلوے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، جس سے علاقائی رابطہ کاری اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
صدر آصف زرداری کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات مزیدمضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسی طرح سفارتی ذرائع کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 اور 6 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ازبک صدر کے دورے کے ایجنڈے اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں دوروں کے دوران اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی جبکہ باہمی تعلقات کو نئی سمت دینے کے امکانات بھی زیر غور آئیں گے۔
