قومی اسمبلی میں جے یوآئی (ف)کی خواتین کی مخصوص نشست سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف)کی حنا بی بی کی درخواست مسترد کردی،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدف احسان کی بطور قومی اسمبلی رکنیت برقرار رہے گی۔
الیکشن کمیشن میں سہیل سلطان کی نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواست گزار حنا بی بی الیکشن ٹربیونل کا رخ کرسکتی ہیں،یاد رہے جے یو آئی(ف) کی حنا بی بی نے صدف احسان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست دی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی(ف) کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا۔
