امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے حیران کن نئی تصاویر جاری کی ہیں جو ہمارے سولر سسٹم کے ممکنہ آخری انجام کی جھلک پیش کرتی ہیں۔
ناسا کی تازہ تصاویر میں ایک مرتے ہوئے ستارے کو دکھایا گیا ہے، جو اربوں سال بعد ہمارے سورج کے زمین کو نگلنے کے عمل کی نمائندگی کر سکتی ہیں۔
سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت کر لیا
ناسا کے مطابق یہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ تقریباً پانچ ارب سال بعد سورج اپنے ایندھن کو ختم کرنے کے بعد کس مرحلے سے گزرے گا۔ اس دوران، سورج اپنی بیرونی پرتیں چھوڑ دے گا، جس کے نتیجے میں گرد و غبار اور گیس کی ایک وسیع تہہ باقی رہے گی، اور زمین بھی اس ڈرامائی عمل سے متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ نئی شائع شدہ تصاویر ہیلیکس نیبیولا کی ہیں، جو زمین سے تقریباً 650 لائٹ ائیر کے فاصلے پر واقع گیس اور گرد و غبار کا ایک بادل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ نیبیولا ایسے ستارے کے باقیات کی نمائندگی کرتا ہے جو ہمارے سورج کے مشابہ تھا اور ہزاروں سال پہلے اپنا ایندھن ختم کر چکا تھا۔
ماہریں فلکیات نے اس مردہ ستارے سے خارج ہونے والے تین لائٹ ائیر چوڑے گیس کے حلقے میں شاندار ڈھانچوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ پیچیدہ ساختیں ستاروں کی زندگی کے آخری مراحل کو سمجھنے میں نایاب بصیرت فراہم کرتی ہیں۔
فری سوشل میڈیا کا دور ختم؟ میٹا نے سبسکرپشن ماڈل پیش کر دیا
ناسا کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اس بات کی قریبی جھلک پیش کرتی ہیں کہ آخرکار ہمارے سورج اور سولر سسٹم کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے، اور یہ سائنسدانوں کو ایسے ستاروں کے زندگی کے اختتام کے عمل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
