ملک میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا جس کے سبب مرکنٹائل ایکسچینج میں تجارت معطل ہوگئی۔
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے ٹریڈرز کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے آگاہ کیا کہ قیمت میں غیرمتوقع صورتحال کے باعث مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔
سال 2026 کے آخر تک سونے کی قیمت کہاں تک جائیگی؟نئی پیشگوئی کردی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے فیوچر کنٹریکٹ 100 ڈالر سے تجاوز کرکے 113 ڈالر پر جا پہنچے ہیں اور پاکستان میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 11 ہزار روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔
پی ایم ایکس کے مطابق کل رات ساڑھے دس بجے تک چاندی کے سودوں کی سیٹلمنٹ اس وقت کے موجودہ ریٹس سے ہوگی، چاندی کی خریداری کے باقی بچ جانے والے آرڈرز کینسل سمجھے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک چاندی کی ٹریڈنگ معطل رہے گی۔
سونا بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سستا ہو گیا
یاد رہے ملک میں اس وقت سونے اور چاندی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ۔
