امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے امریکی عوام سے متحد ہونے اور پُرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست منی سوٹا میں جاری افراتفری کے دوران ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنا ہوگا تاکہ حالات قابو میں رہیں۔
میلانیا ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہرصدرِٹرمپ نے گزشتہ روزمنی سوٹا کے گورنراورمیئر کیساتھ ایک اہم فون کال کی ہے جس میں سب مل کر حالات کو پُرامن رکھنے اورکسی قسم کی ہنگامہ آرائی سے بچنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسپین کا 5 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ
خاتون اول نے واضح کیا کہ وہ تشدد کے خلاف ہیں اورامریکی شہریوں سے درخواست کی کہ اگراحتجاج کریں تو وہ ہمیشہ پُرامن اندازکریں،انہوں نے زور دیا کہ ایسے وقت میں ملک کی حفاظت اوراتحاد کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
میلانیا ٹرمپ کا یہ پیغام اس موقع پرسامنے آیا جب منی سوٹا میں احتجاجی مظاہرے جاری تھے اورانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سب مل کرحالات کو قابو میں رکھیں اورامن قائم کریں۔
