بالی ووڈ فلم دھریندھر کے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، برسوں سے مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کرنے والی 41 سالہ گھریلو ملازمہ نے انکشاف کیا کہ وہ کئی سال تک ندیم خان کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کرتی رہی، اس دوران دونوں کے درمیان ذاتی تعلق قائم ہوا اور اداکار نے اس سے شادی کا وعدہ کیا۔
ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کے حوالے سے خاموشی توڑی
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران اداکار نے شادی کے وعدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بارہا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے کہا کہ طویل عرصے تک استحصال کے بعد، جب اداکار نے شادی سے صاف انکار کر دیا، تو اس نے باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی۔
پولیس رپورٹس کے مطابق ندیم خان کو 22 جنوری کو شکایت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت پولیس تحویل میں ہے۔
پرکاش راج کی بھارتی سنیما اور بالی ووڈ پر شدید تنقید
یہ ہولناک واقعہ بھارت اور پاکستان دونوں میں شدید ردِعمل کا باعث بنا، جہاں بالی ووڈ میں طاقت کے ناجائز استعمال، جنسی استحصال، اور جوابدہی کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
