بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل تک ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے، بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
معروف تفریحی مقام پر جانے پر پابندی عائد
اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں مزید برفباری کی توقع ہے، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم اور باغ میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آزادجموں و کشمیرکے علاقے پونچھ اورحویلی میں مزید بارش و برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں مزید برفباری کی توقع ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا ایک اور اسپیل شروع ہو چکا ہے۔
کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ اور چمن میں بارش و برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری عملے کے ہمراہ قومی شاہراہوں پر موجود ہے۔
حکومت نے دیوالیہ ہوتے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا،احسن اقبال
پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کان مہترزئی اور کوئٹہ میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 24گھنٹے فعال ہے، متعلقہ اضلاع میں خوراک،کمبل سمیت دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
