پاکستانی اداکار آغا علی نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
آغا علی نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شادی، طلاق کے بعد کی زندگی اور موجودہ تعلقات کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔
جب ان سے عارضی طور پر شادی کے خیال سے دور رہنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آغا علی نے کہا کہ اگر شادی کامیاب ہو تو یہ زندگی کے خوبصورت ترین تجربات میں سے ایک ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویوز کے لیے بیٹی کو استعمال کرنے پر فضا علی تنقید کی زد میں
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دو افراد کے محبت اور زندگی ایک ساتھ گزارنے کے تصور پر یقین رکھتے ہیں، تاہم بعض اوقات کچھ جوڑے ایک عرصے بعد الگ ہو جاتے ہیں، اور ایسی صورت میں آگے بڑھنا اور دوبارہ شادی کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔
اپنے ذاتی منصوبوں کے حوالے سے آغا علی نے بتایا کہ فی الحال وہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہے، لیکن جب وقت آئے گا تو سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اللہ نے لکھا، وہ دوبارہ شادی کریں گے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ شادی زندگی کا ایک فطری مرحلہ ہے اور شادی مرد و خواتین دونوں کے لیے زندگی کو مکمل کرنے والا ایک اہم رشتہ ہے۔
خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی عائد کر دی
واضح رہے کہ آغا علی کی پہلی شادی اداکارہ حنا الطاف سے کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران 2020 میں ہوئی تھی۔ تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سامنے آئیں۔ ابتدا میں آغا علی نے ان خبروں کی تردید کی، لیکن بعد ازاں 2024 میں ایک پوڈکاسٹ میں تصدیق کی کہ وہ اور حنا الطاف اب الگ ہو چکے ہیں۔
