پاکستانی کلینیکل ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہین انوری نے اداکارہ اور میزبان فضا علی کے پیرنٹنگ انداز پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ماہین انوری نے کہا کہ والدین جو اپنے بچوں کو بار بار سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں، وہ مستقبل میں ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
فضا علی اکثر اپنی روزمرہ سرگرمیوں کے ساتھ اپنی دس سالہ بیٹی فرال فواد کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
غزہ کی پانچ سالہ ہند رجب کی کہانی آسکر 2026 کے لیے نامزد
حالیہ دنوں میں ماہین انوری نے فضا علی اور ان کی بیٹی کی ایک ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور لکھا کہ اس رجحان کو دیکھ کرشدید مایوس محسوس کر رہی ہوں، والدین، خاص طور پر مائیں، اپنی کمسن بیٹیوں کو زیادہ ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے سامنے لا رہی ہیں، جو نہایت تشویش ناک ہے۔

ماہین نے اپنی بات واضح کرنے کے لیے ایک مثال بھی دی اور بتایا کہ ایک پندرہ سالہ لڑکی، جس سے انہوں نے بات کی، اپنی والدہ کے رویے کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار تھی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی معصومیت کو سوشل میڈیا پر مواد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں۔
خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی عائد کر دی
اپنے پیغام میں ماہین نے فضا علی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غور کرنا چاہیے کہ ایسے اقدامات بچوں پر کس حد تک گہرے نفسیاتی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں کچھ صارفین نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ماہرِ نفسیات کے مؤقف کو سراہا، جبکہ دیگر صارفین نے اداکارہ فضا علی کے حق میں بات کی اور ان کے طرز عمل کی حمایت کی۔
