بھارتی معروف اداکار سنی دیول کی نئی فلم ‘بارڈر 2’ کو خلیجی ممالک میں تھیٹر ریلیز سے قبل پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کو دنیا بھر میں 23 جنوری 2026 کو ریلیز کرنے کا شیڈول تھا، تاہم ادیتیہ دھر کی فلم ‘دھریندر’ کی طرح بارڈر 2 بھی بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینما ہالز میں دکھانے کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
فلم ‘بارڈر 2’ کی ایڈوانس بکنگ تین روز قبل شروع ہوئی تھی اور شائقین کا ردعمل مستحکم رہا۔ 22 جنوری دوپہر تک تقریباً 60,000 ٹکٹیں ملک بھر کے بڑے سینما چینز میں فروخت ہو چکی تھیں۔
یہ فلم نئے سال کی پہلی بڑی فلمی ریلیز تھی، اور بھارتی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث فلم کی عالمی آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے اور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر، جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تاہم فلم کے تکنیکی معیار، خصوصاً بصری اثرات کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف
فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہن شیٹی بھی شامل ہیں، اور اسے 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر’ بھی خلیجی ممالک میں ریلیز سے محروم رہی تھی۔
