بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ رہنے جا رہے ہیں۔
اداکار عامر خان نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اور گوری ایک دوسرے کے پارٹنرز ہیں، اور جہاں تک شادی کا سوال ہے، میرا دل تو پہلے ہی اس رشتے کو تسلیم کر چکا ہے، رسمی فیصلہ وقت کے ساتھ کیا جائے گا۔
عامر خان نے سنیل گروور کی نقالی پر خاموشی توڑ دی
بھارتی میڈیا کے مطابق، 61 سالہ عامر خان اور گوری اسپراٹ ممبئی میں ایک جدید طرزِ تعمیر پر مشتمل پُرتعیش رہائش گاہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔ نئی رہائش اختیار کرنے کے باوجود وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے قریب ہی رہنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں، اور گزشتہ برس اداکار نے باضابطہ طور پر اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا۔ اب یہ جوڑا اپنے تعلق کو ایک نئے مرحلے میں لے جانے کے لیے ایک ساتھ رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
عامر خان نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور گوری ایک دوسرے کے لیے نہایت سنجیدہ ہیں اور ان کے درمیان ایک مضبوط، پُرعزم اور بالغ تعلق قائم ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے دوسری سب سے کم عمر سونگ رائٹر کا اعزاز حاصل کر لیا
یاد رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی 1986 میں 21 برس کی عمر میں رینا دتہ سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔ 2002 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں عامر خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے دوسری شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے، تاہم یہ رشتہ بھی 2021 میں اختتام پذیر ہوا۔
گزشتہ برس عامر خان نے اپنی سالگرہ کے قریب گوری اسپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کا عوامی سطح پر اعلان کیا تھا۔
