پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے 10 سال کے کریئر میں آن اینڈ آف دی فیلڈ ہر لمحے سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ یہ سفر ختم کروں۔ کرکٹ کی بہتری کیلئے مستقبل میں میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔
پی ایس ایل 11، ریٹینشن فارمولہ فرنچائزز کیلئے درد سر بن گیا
شعیب ملک نے پی ایس ایل کے اب تک کے تمام 10 سیزن کھیلے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل میں 4 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔
خیال رہے کہ شعیب ملک نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ اور 2019 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے انہوں نے باقاعدہ تو ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم 44 سالہ آل راؤنڈر نے 2021 کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔
