قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آ کر احتجاج کیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارروائی معطل کرکے سانحہ گل پلازہ پر بحث کرنے کا موقع دیا جائے، یہ آگ ہمارے دلوں میں لگی ہے، کراچی میں قومی سانحہ ہوا ، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہو گا۔
محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔
قائم مقام اسپیکر نے ایم کیو ایم کے ارکان سے کہا کہ اپنی سیٹوں پر جائیں تو آپ کو بات کرنے کا موقع دیتے ہیں، جس کے بعد ارکان اسپیکر ڈائس سے ہٹ گئے۔
