آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ اسی کنویں سے یومیہ 8.15 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار بھی ممکن ہو گی۔
او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ براگزئی ایکس ون کنویں سے دریافت ہونے والا خام تیل ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 14.5 فیصد بنتا ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی قومی توانائی سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل اہم سنگ میل عبور کر رہی ہے اور یہ نئی دریافت ملک میں توانائی کے وسائل بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
