اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ اپنے حلف کو آج تک نہیں توڑا،چادر چار دیواری کا تحفظ کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوان طاقت کا مرکز ہونا چاہیے بے شک حکومت آپ کی ہو ،جب بھی آپ عوام کی فلاح کی بات کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں،اللہ کا فرمان ہے برے کاموں میں کسی کا ساتھ نہ دو۔
نواز شریف اور محمود اچکزئی کے رابطے کا علم نہیں ، رانا ثناء اللہ
ہم اس ایوان کو طاقت کا سر چشمہ بنانا چاہتے ہیں،کوشش کریں گے ایسی بات نہ کریں جو ماں بہن کے سامنے نہیں کرسکتے ،میں پیپلز پارٹی کا سخت وقت کا ساتھی ہوں ،آج تک ووٹ دینے کے بدلے کسی سے پیسے نہیں لیے ،اپنے حلف کو آج تک نہیں توڑا۔
یہ 25کروڑ انسانوں کا ملک ہے ،آپ لوگوں کو بولنے دیں لوگ سیکھ لیں گے،آج پاکستان مشکل میں ہے باقی ممالک آگے نکل گئے ،پاک فوج اور پولیس اتنی مضبوط ہے کہ کسی کا باپ کسی کو اغوا نہیں کرسکتا۔
ہم نے ہزاروں لوگوں کو دہشت گردی کے نام پر گھروں سے نکالا ،اس سردی میں تیراہ سے لوگوں کو نکالنا دہشت گردی نہیں ہے ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہیں کہ افغانستان سے متعلق ہمارے خدشات ہیں۔
ایران کو اپنے راستے پر چلانے کیلئے پابندیاں لگائی گئیں ،افواج فلسطین بھیجنے پر فیصلہ مشکل ہے تو ایوان میں لے آئیں،جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ان کی وجہ سے اس ایوان کی عزت باقی ہے ،ہم جس آئین کی آج جنگ لڑ رہے ہیں اس پر ہمارے اعتراضات تھے۔
محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا ، جے یو آئی رہنما کا دعویٰ
ہم اس ایوان کی مضبوطی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ،جو ترامیم ہوئیں کاش وہ ترامیم ایوان کی مضبوطی کیلئے استعمال ہوتیں ،اگر یہ ایوان بچوں کے خلاف کیسز ختم کرے تو کیا اّسمان گر جائے گا ،یہ ایوان بانی پی ٹی آئی کو نکالنے کی قرارداد پاس کرے،ٹمپریچر کم ہوجائے گا۔
اگر بانی پی ٹی آئی کو نہیں نکالا جاتا تو ملاقاتوں پر پابندی ختم کی جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے،ہمیشہ ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں۔
ہم نے تحریکیں چلانی ہیں ، راز نہیں بتاؤں گا ، محمود اچکزئی
کہا گیا کہ نواز شریف کو فون کرکے اپوزیشن لیڈر بنا ہوں ،قرآن کریم منافق کے اطلاع کی تحقیقات کی بات کرتا ہے ،آپ لوگ مجھے جانتے ہیں عہدے کیلئے کسی سے بات نہیں کرتا ،میاں نواز شریف کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔
