لاہور کے تھانہ چوہنگ کے قریب سابق ایکسائز آفیسر اور ٹی وی ، فلم کے اداکار رانا آفتاب احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقتول کی بیوی نے بتایا کہ شوہر دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تو گھر کے باہر پہلے سے موجود گاڑی میں 3 سے 4 نامعلوم افراد سوار تھے ایک نے اتر کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
معروف اداکار روب رائنر اور اہلیہ کا قتل، پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، رانا آفتاب کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں ہوا، رانا آفتاب ایکسائز افسر بھی رہے اور چند سال قبل ہی ریٹائرڈ ہوئے۔
رانا آفتاب نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش اور دیگر شامل ہیں۔
رانا آفتاب کے قتل پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
