حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہوں گی، شہری اور ملازمین اب نئے سال میں تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد کے ٹریل 7 پر نایاب جنگلی جانور کی موجودگی
معلومات کے مطابق اس سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔
اہم تعطیلات کا خلاصہ:
5 فروری (جمعرات) – یومِ کشمیر
21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) – عیدِ الفطر
23 مارچ (سوموار) – یومِ پاکستان
1 مئی (جمعہ) – یومِ مزدور
27 تا 28 مئی – عید الاضحیٰ
28 مئی (جمعرات) – یومِ تکبیر
25 تا 26 جون – عاشورہ
14 اگست (جمعہ) – یومِ آزادی
25 اگست (منگل) – عید میلاد النبی ﷺ
9 نومبر (پیر) – یومِ اقبال
25 دسمبر (جمعہ) – قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس
26 دسمبر (ہفتہ) – کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)
فیشن انڈسٹری میں اربوں ڈالر کی ترقی؛ پاکستان کس نمبر پر؟
ماہرین کے مطابق چونکہ کچھ مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہو سکتی ہیں، شہریوں اور دفاتر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی پلاننگ کو حتمی شکل دیں۔
