سال کے اختتام پر بٹ کوائن نے دوبارہ 90 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر لی ہے، جس سے کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری میں 80 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپ 3 ٹریلین ڈالر سے اوپر پہنچ گئی، جو وسط دسمبر کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔
تجارتی ماہرین نے بتایا کہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد سرمایہ کار بٹ کوائن کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، جبکہ بعض پیش گوئیوں کے مطابق قیمتیں آنے والے سالوں میں 2 لاکھ ڈالر یا اس سے بھی اوپر جا سکتی ہیں۔
تاہم، ماہر اقتصادیات پیٹر شیف کے مطابق سال کے اختتام پر قیمتوں میں اضافہ بٹ کوائن کو فروخت کرنیکا موقع ہے۔
بٹ کوائن کو 2025 کے اختتام تک مثبت انجام دینے کے لیے حالیہ کم ترین سطح سے تقریباً 6 فیصد اضافہ درکار ہے، جب کہ اس سال اس کی ابتدائی قیمت تقریباً 93 ہزار ڈالر تھی اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 26 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
