سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمتی کام کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق آج صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مرمتی کام کے باعث اے ون سٹی، بی ایم سی اور کوئٹہ ایونیو میں گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔
اس کے علاوہ ریلوے ہاؤسنگ، فیصل ٹاؤن، ہزارہ ٹاؤن اور بروری روڈ کے علاقوں میں بھی مقررہ وقت کے دوران گیس بند رہے گی۔
ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
