امریکی چینل نکلوڈیئن کے مشہور چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی حال ہی میں کیلیفورنیا کی سڑکوں پر زندگی گزارنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد، ان کے پرانے دوست ڈینیل کرٹس لی اور ڈیوون ورکہیزر مدد کے لیے پہنچ گئے۔
ہالی ووڈ اداکار ڈینیل نے انسٹاگرام پر اس ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائلر کی مشکلات کی ایک دل خراش ویڈیو دیکھنے کے بعد انہوں نے رابطہ کیا۔ شان وائس اور ان کی ٹیم نے کل رات اسے ہسپتال داخل کرنے کی بھرپور کوشش کی، میں نے سوچا یہ کامیاب ہو گیا، لیکن اس کے والد کے مطابق وہ آخر میں ہسپتال جانے سے پیچھے ہٹ گیا۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو شاندار ولاز خرید لیے
ڈینیل نے ٹائلر کے ساتھ پورا دن گزارا، پیزا کھایا اور ڈیوون کے ساتھ فیس ٹائم پر بات کی۔ یہ سادہ مگر پراثر لمحے دوستی، ہنسی اور خلوص، ٹائلر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے تھے۔
ڈینیل نے بتایا کہ ٹائلر نے اپنے پرانے دوست پر اعتماد کیا، وہ قریب ہی کہی رہنا چاہتا تھا، اور یہ واحد دستیاب ہوٹل تھا۔
ملاقات کے اختتام پر، ٹائلر نے ڈینیل کو مضبوطی سے گلے لگایا اور کہا کہ پیار کرتا ہوں، دوست۔ شکریہ۔ آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔
ڈینیل نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ آ کر ٹائلر چیس کی حالت چیک کریں گے اور اس کا سہارا بنیں گے۔
ڈینیل نے انسٹاگرام پر مزید کہا کہ مداحوں کی توجہ اور محبت ٹائلر کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، وہ اکثر میرے ذہن میں رہتا ہے، اور واقعی متاثر ہوا ہے کہ اتنے لوگ اس کی کہانی سے متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو 2025 میں رخصت ہوگئے
ڈیوون ورکہیزر نے بھی ٹائلر چیس کے لیے فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائلر ایک حساس اور مہربان بچہ تھا۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ کوئی ایسا شخص، جس کے پاس حقیقی وسائل ہوں، آگے آئے، اس کی مدد کرے، اسے علاج دلائے اور زندگی کی صحیح راہ پر واپس لے آئے۔
