بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی ہالی ووڈ فلم اواتار سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس نے ایک دلچسپ اور غیر معمولی موضوع کی صورت اختیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیوز اور تصاویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت اور تفریح کا باعث بنی ہیں۔
60 برس کے ہونے والے سلمان خان کی فِٹنس نے مداحوں کو حیران کر دیا
وائرل ویڈیوز میں گووندا کو فلم اواتار کے روایتی نیلے روپ میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ اپنا مشہور ڈائیلاگ ادا کرتے نظر آتے ہیں۔
ان ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے متضاد ردعمل سامنے آیا ہے، بعض نے حیرت اور تعریف کا اظہار کیا جبکہ کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں اپنی رائے دی۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اس منظر نے واقعی ان کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔
واضح رہے کہ گووندا کا فلم اواتار میں کوئی اصل کردار موجود نہیں ہے، یہ تمام مواد صرف اے آئی سے تخلیق کردہ ہے اور محض تفریح اور آن لائن دلچسپی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
نشے میں دُھت ڈرائیور کی ٹکر کے بعد نورا فتیحی کا بیان سامنے آگیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیوز گووندا کے مداحوں کے درمیان بحث و تبصرے کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان سے فلم کے حوالے سے عوامی دلچسپی میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
