سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک افسوسناک سال ثابت ہوا، جب فلم، ٹیلی ویژن، اسٹیج اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور بااثر شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سال کے دوران سینئر اداکارہ عائشہ خان کو 20 جون 2025 کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باوقار اور تجربہ کار فنکاراؤں میں ہوتا تھا۔
60 برس کے ہونے والے سلمان خان کی فِٹنس نے مداحوں کو حیران کر دیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، جب کہ طبی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہو چکا تھا۔ یہ واقعہ شوبز حلقوں میں شدید تشویش اور افسوس کا باعث بنا۔
معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد اپریل 2025 میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری کے باعث ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔
اداکار اور ماڈل امان علی کی والدہ، سابق اداکارہ ہُمیرہ عابد بھی 3 مئی 2025 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، جنہوں نے ماضی میں شوبز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
مشہور تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم فنکار لکی ڈئیر 30 ستمبر 2025 کو لاہور میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے، جبکہ نامور اداکار انور علی بھی 1 ستمبر کو بیماری کے باعث وفات پا گئے۔
نشے میں دُھت ڈرائیور کی ٹکر کے بعد نورا فتیحی کا بیان سامنے آگیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز 4 نومبر 2025 کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے۔
اسی سال، سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا بھی 3 اکتوبر 2025 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں کے اسکرپٹس تحریر کیے اور پاکستانی سنیما کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
ان تمام شخصیات کا انتقال پاکستانی شوبز کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کا فن، محنت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان فنکاروں کے انتقال سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی گہرے دکھ اور سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
