آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما سردار میر اکبر نے پارٹی چھوڑتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آزاد کشمیر کے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حلقہ شرقی باغ سے رکن اسمبلی سردار میر اکبر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 ارکان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اس موقع پر کہا کہ مختلف حلقوں میں ساتھیوں کو واپس گھر لا رہے ہیں، کچھ لوگوں نے مختلف وجوہات پر ساتھ چھوڑا تھا، انہیں واپس لا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سردار میر اکبر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
