افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بننے لگی، کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق کینیڈا پولیس نے دہشت گردی کے الزامات میں افغان شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ تعلقات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس کے مطابق افغان شہری ولید خان داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
