اسرائیلی آرمی چیف نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف حملہ کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ شروع ہوئی لیکن بعد میں یمن اور ایران سمیت دیگر بھی اس میں شامل ہو گئے۔
اسرائیل کے دوبارہ حملے کی صورت میں دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، ایران
ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہو وہ حملہ کریں گے ، اسرائیل دشمن کے خلاف کارروائی سے کبھی نہیں ہچکچائے گا۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف کچھ لوگوں کو مالی اور عسکری مدد فراہم کی۔
اسرائیلی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران ایران پر نئے حملے سے متعلق بات چیت کر سکتے ہیں۔
