خیبر پختونخوا پولیس کیلئے مزید جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 50 بیریٹا اسنائپر رائفلز، 100 اسنائپر رائفلز، 1250 جدید خودکار ہتھیار ’ٹی ڈبلیو ایس‘ ، 430 تھرمل بائنیکیولرز کی خریداری کی جائے گی۔
اس کے علاوہ 73 سرویلنس ڈرون بھی خریدے جائیں گے ، ڈرون خطرات سے نمٹنے کے لئے 14 مزید اینٹی ڈرون گنز خریدی جائیں گی۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 330 تھرمل ٹی آئی کیمرے فراہم کئے جائیں گے، 4 سرچنگ ڈرونز بھی خریدے جائیں گے ، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے 20 جدید بم ڈسپوزل سوٹس لئے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق سرچ آپریشنز کیلئے 1 ہزار اسپارٹا کیمرے ، 6 ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور 6 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹس خریدے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس قواعد 1989 میں ترمیم کر دی
39 پولیس گاڑیوں کی فرنٹ سکرین اور 5 ڈبل کیبن گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ ہ وگی، 210 بی سیون لیول بکتر بند گاڑیاں اور 1200 آپریشنل بکتربند گاڑیاں لی جائیں گی جبکہ پولیس گاڑیوں کی سائیڈ آرمَرنگ اور باڈی فیبریکیشن کی بھی خریداری ہو گی۔
