معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کو شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نامناسب، توہین آمیز اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں میڈیکل طالبہ کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا۔ اس موقع پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ نے طالبہ کی اجازت کے بغیر اس کا نقاب ہٹا دیا، جس پر سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔
پاکستان مخالف مواد پر مبنی ایک اور بھارتی فلم بارڈر 2 کا ٹریلر جاری

جاوید اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ جو مجھے ذرا سا بھی جانتے ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ میں پردے کے روایتی تصور کا کتنا مخالف ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں کسی بھی صورت میں مسٹر نتیش کمار کے اُس عمل کو قبول کر سکتا ہوں جو انہوں نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کیا، میں اس کی نہایت سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
پاکستانی سینما میں انقلاب، اے آئی سے تیار فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ کو اس طالبہ سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے۔
واقعے کے بعد انسانی حقوق کے کارکنان اور سماجی تنظیموں نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے احترام اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا ہے۔
