پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کے موقع پر اپنے ساتھی اداکاروں فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ایوارڈ شو کے دوران ہانیہ عامر نے اپنے ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” کے ساتھی اور آن اسکرین والد توثیق حیدر سے دوستانہ انداز میں ملاقات کی اور انہیں گلے لگایا، اسی طرح انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ بھی گلے ملنے کا تبادلہ کیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔
پاکستان مخالف بھارتی فلم ’دھریندر‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
View this post on Instagram
کچھ صارفین نے اس اقدام پر تنقید کی اور اسے ثقافتی حدود کے خلاف قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے اداکارہ اور ان کے ساتھیوں کے دوستانہ اور پیشہ ورانہ تعلقات کے تناظر میں دیکھا۔
اداکار توثیق حیدر نے ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شریجینہ اور شریجینہ کے بابا پھر سے مل گئے۔
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
View this post on Instagram
صارفین نے ہانیہ عامر کے اس اقدام پر مختلف آراء کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ کیا اس ایونٹ میں کوئی مرد بچا تھا جسے اس نے مضبوطی سے گلے نہ لگایا ہو؟۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ کس طرح کی ثقافت کی نمائندگی کرنے کی کوشش ہے؟، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ وہ سب کو گلے لگا رہی ہے، یہ بے قیمت حرکت ہے۔
