عالمی اسمارٹ فون منڈی میں جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 3 مہینوں میں اینڈرائیڈ فونز کی فروخت کا ریکارڈ واضح ہوگیا ہے۔
صنعت سے متعلق تحقیقی اداروں کے مطابق پچھلے 3 مہینوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون سیم سنگ گیلیکسی اے 16 5جی رہا، جس نے دنیا بھر میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
مائیکروسافٹ کا کینیڈا میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
یہ فون درمیانی قیمت کے زمرے اور 5جی صلاحیت کے ساتھ صارفین میں بے حد مقبول ہوا، جس نے اسے اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کی پہلی پسند بنا دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت اور کارکردگی کا توازن اسے ایک مضبوط مقابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگرچہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کی فہرست میں ایپل نے اوّل سے چوتھے نمبر تک کے مقامات حاصل کیے، لیکن سیم سنگ نے اپنی اے سیریز کے فونز کے ذریعے سال 2025 کے پچھلے 3 مہینوں کے ٹاپ 10 میں سے 5 مقامات اپنے نام کیے، جن میں گیلیکسی اے 16 5جی بھی شامل ہے۔
واٹس ایپ کا نیا چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر متعارف
ماہرین کے مطابق اس بار حیران کن طور پر کوئی مہنگا فلیگ شپ فون ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ زیادہ تر مناسب قیمت میں اچھی کارکردگی فراہم کرنے والے فونز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
