بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کے تعلقات کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے ساتھ کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ جلد جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران چاروں کے درمیان ملاقات کا انعقاد کر سکتا ہے تاکہ مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کے تعلقات گمبھیر کے ساتھ اس وقت خراب ہوئے جب دونوں نے مئی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ افواہیں ہیں کہ یہ ریٹائرمنٹ ان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ انہیں ٹیم سے باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔
Kohli completely ignored gambhir after win 😭😭 pic.twitter.com/XNBwPZPN0q
— ADITYA (@Wxtreme10) December 1, 2025
بورڈ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ روہت شرما، کوہلی، گمبھیر اور اجیت اگرکر کو 2027 کے او ڈی آئی ورلڈ کپ کے پیش نظر سینئر پروز کی مستقبل کی حکمت عملی پر بات کرنے کے لیے بلایا جائے گا، تاہم اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ملاقات کے دوران دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، گمبھیر اور سینئر کھلاڑیوں کے تعلقات وہ نہیں ہیں جو ہونے چاہئیں، اور اس حوالے سے ملاقات کا انعقاد ممکن ہے۔ یہ ملاقات راجپور یا ویشاکھاپٹنم میں دوسری اور تیسری او ڈی آئی کے دوران ہو سکتی ہے۔
— Nihari Korma (@NihariVsKorma) December 1, 2025
دوسری جانب روہت شرما اور اجیت اگرکرکے تعلقات بھی بہتر نہیں ہیں۔ پہلے دونوں کے تعلقات اچھے تھے، لیکن روہت کو او ڈی آئی کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی۔
گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران روہت شرما اور اجیت اگرکر کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
یہ صورتحال ٹیم کے لئے ایک نیا چیلنج بن سکتی ہے، خاص طور پر جب بیٹنگ اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ بورڈ کی یہ کوشش ہے کہ ملاقات کے ذریعے مسائل کو سلجھایا جائے اور ٹیم کے ماحول کو خوشگوار بنایا جائے۔
