پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے فلم دیمک میں اپنی اداکاری کے باعث روسی فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ایوریشین اوپن ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ ملنے کے بعد سونیا حسین نے کہا کہ یہ لمحہ صرف ایک انعام نہیں، بلکہ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ جب خواب ایمانداری اور دل کے ساتھ ہوں تو وہ ضرور حقیقت بنتے ہیں۔
ماہرہ خان کا پنجابی زبان کے حوالے سے دلچسپ بیان وائرل
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ہر پاکستانی نوجوان لڑکی کے لیے ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی امید رکھتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے روسی حکومت، فیسٹیول کے منتظمین، ججوں اور پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم کی شرکت ممکن بنائی۔
فیسٹیول میں 17 ممالک کی 34 فلموں میں سے دیمک نے بین الاقوامی ججوں کی توجہ حاصل کی اور پاکستانی سینما کے لیے فخر کا باعث بنی۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر اپنے دورے کے لمحات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دیمک کی پروموشنل مہم کے دوران برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے مل کر اعزاز محسوس ہوا۔
سونیا نے بتایا کہ ملاقات میں فلمی بجٹ، عالمی اشتراکِ عمل اور پاکستانی سینما کی بین الاقوامی سطح پر مضبوط شراکت داری کی ضرورت اور برطانیہ کے ساتھ کام کرنے پر گفتگو ہوئی۔

شگفتہ اعجاز کا وزن کم کرنے سے متعلق پہلا بیان سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی شراکت داریوں پر کام کرنا چاہیے، خصوصاً برطانیہ کے ساتھ، تاکہ ہماری کہانیاں زیادہ وسیع عالمی ناظرین تک پہنچ سکیں۔
