کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کا مرکز قلات کے نزدیک تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 تھی۔ اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عماتوں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
رواں مال کے آغاز پر بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جو رات 2 بجکر 45 منٹ پر آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ضمنی انتخاب، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
زلزلے کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، مسلم باغ، سرخاب سمیت بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔
